ETV Bharat / business

کھادی کے ای مارکیٹ پورٹل پر 180 سے زائد مصنوعات دستیاب

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 5:00 PM IST

7 جولائی سے کھادی ماسک کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوا۔ اب اس نے مکمل طور پر ترقی یافتہ ای مارکیٹ کی شکل اختیار کرلی ہے اور اس پر 180 سے زیادہ مصنوعات دستیاب ہیں۔

more than 180 products on khadi e market portal target to number thousands by gandhi jayanti

نئی دہلی: کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن کے آن لائن فروخت پلیٹ فارم پر اب 180 سے زیادہ مصنوعات دستیاب ہے۔ کمیشن رواں برس گاندھی جینتی تک 1،000 مصنوعات بنانے کا ہدف بنا رہی ہے۔ کووڈ۔19 بحران کے درمیان میں کمیشن نے یہ پلیٹ فارم 7 جولائی کو صرف ماسک کی فروخت سے شروع کیا تھا۔

کمیشن ایم ایس ایم ای (بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں) کے تحت کام کرتا ہے۔ وزارت نے بدھ کے روز ایک سرکاری اشتہار میں کہا ہے کہ کمیشن کے اس اقدام کی وجہ سے، ملک بھر میں کھادی ویلیج صنعتوں سے وابستہ لوگ اپنی مصنوعات کو دور دور تک فروخت کرنے کے قابل ہو رہے ہیں۔

اس پلیٹ فارم سے 7 جولائی کو کھادی ماسک کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوا۔ اب اس نے مکمل طور پر ترقی یافتہ ای مارکیٹ کی شکل اختیار کرلی ہے اور اس پر 180 سے زیادہ مصنوعات دستیاب ہیں۔ بہت ساری مصنوعات کو شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔

کمیشن کے چیئرمین ونئے کمار سکسینا نے کہا کہ' کھادی مصنوعات کی آن لائن فروخت سے "سودیشی" مہم کو تقویت مل رہی ہے اور اس کا مقصد مقامی کاریگروں کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ ایک 'خود کفیل بھارت' کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔ اس پلیٹ فارم پر پچاس سے پانچ ہزار روپے تک کی مصنوعات دستیاب ہیں۔'

کمیشن نے کہا کہ' وہ روزانہ پلیٹ فارم پر کم از کم 10 نئی مصنوعات شامل کررہا ہے۔ اس کا ہدف 2 اکتوبر تک 1،000 مصنوعات لانا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.