محنت اور روزگار کی وزارت نے منگل کو بتایا کہ یہ یونیفائڈ موبائل ایپلی کیشن فار نیو۔ایج گورننس (امنگ) کووڈ-19 وبا کے دوران ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ممبروں کے درمیان کافی مؤثر اور مقبول رہا کیونکہ انہیں گھر بیٹھے ہی بلاکسی رخنہ مسلسل خدمات ملتی رہیں۔
پرویڈنٹ فنڈ۔ پی ایف ممبر 'امنگ' ایپ کا استعمال کرکے اپنے موبائل فون پر ای ایف او کی 16 مختلف خدمات حاصل کرسکتا ہے۔ یہ خدمات پانے کے لئے ایک ایکٹیو یو اے اے این (اکاونٹ نمبر) اور ای پی ایف او میں رجسٹرڈ موبائل نمبر رہنا ضروری ہے۔
امنگ ایپ پر ای پی ایف او کے ممبر۔مرکوذ خدمات کا کووڈ-19 وبا کے دوران اس کے اراکین نے وسیع پیمانہ پر استعمال کیا۔ ایپ پر کوئی بھی ممبر اپنا دعوی کر سکتا ہے، اس پر قریبی نظر رکھ سکتا ہے اور اپنے دعوی کاتازہ اسٹیٹس دیکھ سکتا ہے۔
وزارت نے کہا کہ امنگ ایپ سے اراکین کو کووڈ۔19 وبا کے دوران کہیں بھی آنے جانے پر لگی پابندی کے باوجود ای پی ایف او کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں اٹھانی پڑی ہے۔