ETV Bharat / business

'پٹرول ۔ڈیزل، گیس کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے'

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 10:23 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں شدیدکمی آئی ہے لہذا اس کا فائدہ ملک کے عوام کو ملنا چاہیے۔ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتیں 40 فیصد کم ہونی چاہیے۔

Modi govt must bring down the prices of petrol, diesel to pre-2004 levels: Congress
فائل فوٹو

کانگریس کے میڈیاسیل کے انچارج رنديپ سنگھ سرجےوالا نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں جس طرح کی کمی آئی ہے۔ اسی کے پیش نظر ہونےو الی پیٹرولیم اشیاء کی قیمتیں کم کرکے نومبر 2004 کی سطح پر لانا چاہیے۔ اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل 38.9 ڈالر فی بیرل تھا۔ فی الحال خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 16 برس میں سب سے کم 35 سے 38 ڈالر فی بیرل پر ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ' حکومت پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں محض دو روپے 69 پیسے اور دو روپے 33 پیسے کی تخفیف کر رہی ہے۔ یہ موجودہ حالات میں ناکافی ہے اور اونٹ کے منہ میں زیرے کی طرح ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے جس کے مطابق پٹرول -ڈيزل اور رسوئی گیس کی شرحیں 35 سے 40 فیصد کم کی جانی چاہیے'۔

کانگریس کے قومی ترجمان نے کہا کہ' حکومت کو اس ریکارڈ تخفیف کا فائدہ ملک کے عوام کو دینا چاہئے، تاکہ انہیں کمر توڑ مہنگائی، اقتصادی بحران اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے کچھ راحت مل سکے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بہت کم ہے اس کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔'

بعد ازاں کانگریس کے سینیئر رہنما آنند شرما نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ' دنیا میں کساد بازاری ہے لیکن خام تیل کی قیمت 1991 کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے جبکہ ہمارے یہاں پٹرول ڈیزل کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا 'حکومت سے یہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوراً پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور جو عالمی بازار میں قیمت کم ہوئی ہے، اس کا فائدہ ملک کے صارفین کو فوری طور پر دیا جائے۔ حکومت محض منافع خوری کرے، کم قیمتوں کے ہوتے ہوئے بھی آسمان چھوتی قیمت پر ملک کے عوام کو پٹرول اور ڈیزل ملے...یہ قابل قبول نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اس پر غور کرے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.