ETV Bharat / business

مکمل لاک ڈاؤن کے دوران چھ ملین سے زیادہ لوگوں نے ہوائی سفرکیا

کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن کے بعد گھریلو پروازوں کی دوبارہ ابتداء سے اب تک 60 لاکھ سے زیادہ ہوائی مسافروں نے سفر کیا۔

Minister for Civil Aviation Hardeep Singh Puri
وزیر برائے شہری پرواز ہردیپ سنگھ پوری
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 8:04 PM IST

وزیر برائے شہری پرواز ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن کے بعد گھریلو پروازوں کی دوبارہ ابتداء سے اب تک 60 لاکھ سے زیادہ ہوائی مسافروں نے سفر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے آسمان اور ہوائی اڈوں پر سرگرمیاں تیز ہیں۔ 25 مئی سے اب تک 67,602 پروازوں سے 60 لاکھ سے زیادہ لوگ سفر کرچکے ہیں۔‘‘

کووڈ کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ملک میں معمول کی مسافر پروازیں 25 مارچ سے بند کردی گئی تھیں۔ دو مہینے بعد 25 مئی سے کئی نئے التزامات کے ساتھ محدود تعداد میں گھریلو پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ معمول کی بین الاقوامی پروازیں اب بھی بند ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو گھریلو راستوں پر 861 معمول کی پروازوں کی آپریٹنگ ہوئیں۔ ان میں 78,968 لوگوں نے سفر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.