عالمی اسمارٹ فون برانڈ شاؤمی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے نئے اپڈیٹیڈ اسمارٹ فون ایم آئی 11 لائٹ کو تین رنگوں کے ساتھ بھارت میں 22 جون کو لانچ کرے گا۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ اسمارٹ فون ٹسکنی کورل، جاز بلیو، ونائل بلیک جیسے رنگوں میں دسیتاب ہوں گے۔'
مزید پڑھیں: 'حکومت ای کامرس کاروبار کو' معاشی دہشت گردی' سے آزاد کرے'
شاؤمی انڈیا نے ٹویٹر پر لکھا کہ"یہ رنگ اطالوی کے ایک خطے، میوزیکل اسٹائل اور فونوگرافک ریکارڈ سے متاثر ہیں۔'
واضح رہے کہ چین میں شاؤمی ایم آئی 11 لائٹ 8 جی بی + 128 جی بی کی قیمت 2،299 یوآن جو (تقریباً 26،415 روپے) اور 8 جی بی + 256 جی بی کی قیمت 2،599 یوآن (29،860 روپے) ہے۔