ETV Bharat / business

'عدالتی کارروائی پوری ہونے کے بعد چوکسی کی حوالگی' - بغیر کسی تاخیر کے چوکسی کی حوالگی

اینٹیگا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن نے مہیول چوکسی کے تعلق سے کہا کہ 'عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بغیر کسی تاخیر انہیں بھارت کے حوالے کردیا جائے گا'۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 11:19 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:44 AM IST

اینٹیگا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن نے کہا ہے کہ 'ان کے ملک میں مفرور تاجر میہول چوکسی کی کوئی اوقات نہیں ہے اور تمام قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے اس کو بھارت کے حوالہ کر دیا جائے گا'۔
مسٹر براؤن نے دور درشن سے انٹرویو میں کہا' ہمارے ملک میں قانون اور آزاد عدلیہ کا نظام ہے، جس کے مطابق چوکسی کا معاملہ عدالت میں ہے۔ حکومت اس معاملہ میں کوئی مداخلت نہیں کررہی ہے۔ سبھی کو بھی قانونی عمل کے تحت اپنا موقف رکھنے کا حق دیا جاتا ہے، چوکسی سے متعلق تمام قانونی اور عدالتی عمل مکمل ہونے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے اس کو بھارت کے حوالہ کر دیا جائے گا'۔
مسٹر براؤن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ منعقد پہلے بھارت -كیریکام کانفرنس کے بعد یہ بات کہی۔
قابل غور ہے کہ مفرور ہیرا تاجر نے سنہ 2018 جنوری میں انٹیگا اور باربوڈا کی شہریت حاصل کر لی تھی۔
پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کا ملزم میہول چوکسی بھارت کو مطلوب ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.