ETV Bharat / business

میہول چوکسی نے نیٹ فلکس سیریز کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 7:27 PM IST

نیٹ فلکس کے مطابق اس سیریز میں دکھایاجائے گا کہ کیسے لالچ، فراڈ اور بدعنوانی کے ذریعہ کئی بڑے بھارتی بزنس مین ٹائیکون بنے اور وہ کس طرح زوال کا شکار ہوئے۔

Mehul Choksi Goes To Delhi Court Against Netflix's "Bad Boy Billionaires"

ہزاروں کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں جانچ کا سامنا کررہے ہیروں کے مفرور تاجر میہول چوکسی نے نیٹ فلکس کی ڈوکیومنٹری سیریز ’بیڈ بوائے بلینیئرس‘ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کے روز اپیل کی۔

یہ سیریز دو ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہورہی ہے اور میہول کی جانب سے کورٹ میں اپیل کی گئی ہے کہ ریلیز کے پہلے اسے ویب سیریز کا پری ویو دکھایا جائے۔

آج ہوئی سماعت کے دوران میہول کے وکیل وجے اگروال نے عدالت کے سامنے کہا کہ ہم بس اتنا چاہتے ہیں کہ ویب سیریز کو ریلیز کرنے سے پہلے ہمیں پری ویو دکھایا جائے۔

ان کی دلیل تھی کہ چونکہ چوکسی پر ابھی کیس چل رہا ہے ایسے میں یہ سیریز جانچ کو متاثر کرسکتی ہے۔ چوکسی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ ویب سیریز پر پابندی نہیں چاہتا ہے۔ عدالت میں حالانکہ نیٹ فلکس کی طرف سے سینئر وکیل نیرج کشن کول نے بتایا کہ پوری سیریز میں میہول چوکسی پر صرف دو منٹ کا کنٹینٹ ہی ہے۔ کورٹ نے معاملے میں نیٹفلکس سے جواب مانگا ہے۔ معاملے میں اگلی سماعت 28 اگست کو ہوگی۔

نیٹ فلکس کے مطابق اس سیریز میں دکھایاجائے گا کہ کیسے لالچ، فراڈ اور بدعنوانی کے ذریعہ کئی بڑے بھارتی بزنس مین ٹائیکون بنے اور وہ کس طرح زوال کا شکار ہوئے۔ اس سیریز میں وجئے مالیا، سبرت رائے، میہول اور ان کے بھتیجے نیرو مودی کی کہانی پر فوکس کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.