ETV Bharat / business

ماسٹر کارڈ بھارت میں چھوٹے کاروباریوں کی مدد کے لئے 250 کروڑ روپے دے گا

ماسٹر کارڈ کا یہ قدم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو کاروبار دوبارہ شروع کرنے اور کاروبار بحالی میں مدد دے گا۔ واضح ہو کہ چھوٹے کاروبار ملک کی جی ڈی پی میں تقریباً 35 فیصد تعاون کرتے ہیں۔

ماسٹر کارڈ بھارت میں چھوٹے کاروباریوں کی مدد کے لئے 250 کروڑ روپے دے گا
ماسٹر کارڈ بھارت میں چھوٹے کاروباریوں کی مدد کے لئے 250 کروڑ روپے دے گا
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:47 AM IST

موجودہ صورتحال میں ماسٹر کارڈ چھوٹے کاروباری افراد کو ڈیجیٹل ادائیگی اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے 250 کروڑ روپے کا قرض دے گا۔ یہ اعلان ماسٹرکارڈ نے کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کے اشتراک سے کیا ہے۔ چھوٹے تاجروں کو کورونا کی وبا کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے نکلنے کے لئے 250 کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماسٹر کارڈ بھارت میں چھوٹے کاروباریوں کی مدد کے لئے 250 کروڑ روپے دے گا

وہیں کیٹ کی جانب سے گزشتہ سال سے ہی قومی کیش لیس مہم چلائی جارہی ہے، جس کے تحت 1 کروڑ سے زائد تاجروں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کر کے ہر ایک کو اس ٹکنالوجی سے مربوط کرنے کا ہدف بنایا ہے۔

اس کے بعد اب کیٹ اور ماسٹر کارڈ کی کاوشوں سے اس مہم کو ملک بھر میں تقریباً 35 فیصد چھوٹے تاجروں سے جوڑ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چھوٹے تاجروں جیسے گروسری اسٹورز، ٹیکسٹائل، میڈیکل وغیرہ کو 250 کروڑ روپے کے قرض کے اعلان کے تحت سی اے ٹی کی شراکت سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس کے بارے میں ماسٹر کارڈ کے جنوبی ایشیاء ڈویژن کے صدر پوروش سنگھ نے کہا کہ ماسٹرکارڈ اپنے نیٹ ورک۔ علم، ٹکنالوجی، اور شراکت داری کا فائدہ بھارت کے تاجروں کو دینے اور ان کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شیئر بازار میں تیزی، سنسیکس میں سدھار

اس کے علاوہ کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈوال نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نے ملک بھر کے تاجروں کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے، ایسی صورتحال میں کاروبار کو پٹڑی پر لانے کے لیے لون مددگار ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.