ملک کی مشہور کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا نے مارکٹ سے 134885 کاروں کو بازار سے واپس منگا لیا ہے۔
ماروتی نے کہا کہ اس نے 15 نومبر 2018 سے 15 اکتوبر 2019 کے درمیان تیار کردہ ویگن آر اور 8 جنوری 2019 سے 4 نومبر 2019 کے درمیان تیار کردہ بیلینو (پیٹرول) کو واپس طلب کیا ہے۔
مارکٹ شیئر کی بنیاد پر بھارت کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی نے کہا کہ 'وہ ویگن آر کی 56663 یونٹز اور بیلینو کی 78222 یونٹز کو پیٹرول پمپ میں خرابی کی وجہ سے واپس طلب کیا ہے۔ بیلینو اور ویگن آر دونوں ماڈلز کی کل 134885 گاڑیاں شامل ہیں۔
ماروتی اب ان کاروں کی جانچ کرے گی۔ اس کے لیے صارفین سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔ اس خبر کے آنے کے بعد ماروتی کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم کچھ دیر کے بعد اسٹاک کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔
کمپنی نے کہا کہ 'کمپنی کے اس اقدام سے ویگن آر کے 56،663 یونٹز اور بیلینو کے 78،222 یونٹز ایندھن کے پمپ میں خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس میں خراب حصے کو بغیر کسی چارج کے تبدیل کر دیا جائے گا۔'
اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں اس واپسی مہم کے تحت کمپنی متعلقہ گاڑیوں کے مالکان سے رابطہ کرے گی'۔