ETV Bharat / business

سنسیکس میں 499 پوائنٹس کا اضافہ

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سنسیکس 498.65 پوائنٹس یعنی 1.43 فیصد اضافے کے ساتھ 35،414.45 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 127.95 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد اضافے کے ساتھ 10،430.05 پر بند ہوا۔

market update sensex rises 499 points petrol and diesel prices stable

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 8:58 PM IST

ممبئی : بیرون ملک سے مثبت اشاروں کے درمیان بینکاری اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں زبردست خریداری نے آج گھریلو شیئر بازاروں میں گزشتہ دو روز کی گراوٹ پر بریک لگ گیا اور یہ تقریبا ایک ہفتے سے زیادہ عرصے میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کی اعلی ترین سطح پر بندہوئے۔

ویڈیو

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سنسیکس 498.65 پوائنٹس یعنی 1.43 فیصد اضافے کے ساتھ 35،414.45 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 127.95 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد اضافے کے ساتھ 10،430.05 پر بند ہوا۔ یہ مذکورہ دونوں بڑے انڈیکس میں 23 جون کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

ایچ ڈی ایف سی، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایکسس بینک کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنویں نے بھی مارکیٹ کی پیش رفت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

مارکیٹ میں شروعاتی تیزی کچھ کم تھی، لیکن جیسے جیسے دن گزرتا گیا، گراف اوپر کی طرف بڑھتا رہا۔ خورد، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے نسبتا کم اعتماد ظاہر کیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.18 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 13،78.46 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.39 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 12،428.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔سنسیکس کی کمپنیوں میں ایکسس بینک کے حصص میں سب سے زیادہ ساڑھے چھ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

بجاج میں ساڑھے پانچ فیصد، ایچ ڈی ایف سی اور بجاج فنانس میں تقریبا ساڑھے چار فیصد اور آئی ٹی سی کی شرح میں چار فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا۔ این ٹی پی سی کے حصص میں تقریبا ڈھائی فیصد کمی ہوئی۔ نیسلے انڈیا، مہندرا اینڈ مہندرا اور ایل اینڈ ٹی میں بھی دو فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔بیرون ملک ایشیاء کے بڑے بازار گرین نشان میں ہی رہے۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.38 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگسنگ 0.52 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی دوران جاپان کی نکی میں 0.75 فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.08 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.