ETV Bharat / business

شیئر بازار میں تیزی جاری - market update news in urdu

خریداری کے سبب مسلسل چوتھے روز شیئر بازار میں تیزی درج کی گئی، سینسیکس162 پوائنز اور نفٹی میں 41 پوائنز کا اضافہ درج کیا گیا۔

Market Roundup: Sensex rises 163 pts; Nifty tops 11,900 level

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 7:45 PM IST

ممبئی: عالمی سطح سے کمزور اشاروں کے درمیان گھریلوسطح پر ریئلٹی، دھاتیں، ٹیلی کام، پاور اور بینکنگ گروپ میں ہوئی خریداری کے سبب آج مسلسل چوتھے روز شیئر بازار میں تیزی بنی رہی اور اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس 163 پوائنز اور این ایس آئی کا نفٹی 41 پوائنز کا اضافہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

ویڈیو

بی ایس ای 30 حصص والے انڈیکس سینسیکس 162.94 پوائنز بڑھ کر 40707.31 پوائنز پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 40.85 پوائنز بڑھ کر12 ہزار پوائنز کی جانب بڑھتے ہوئے11937.65 پوائنز پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری کچھ سست رہی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.23 فیصد اضافے سے 14808.54 پوائنز اور اسمال کیپ 0.03 فیصد اضافے سے 14900.68 پوائنز پر رہا۔

بی ایس ای میں بیشتر گروپ اضافے میں رہے جس میں ریئلٹی 4.39 فیصد ، دھاتیں 2.26 فیصد ، ٹیلی کام 2.52 فیصد ، یوٹیلیٹی 1.76 فیصد، پاور 1.55 فیصد، بینک 1.36 فیصد، فنانس 1.05 فیصد اور بیسک میٹیریلس 1.17 فیصد شامل ہے۔ کمی میں رہنے والوں میں انرجی 1.01 فیصد، ہیلتھ کیئر 0.12 فیصد، آئی ٹی 0.44 فیصد ، ٹیک 0.12 فیصد اور آٹو 0.23 فیصد شامل ہیں۔

بی ایس ای نے مجموعی طور پر 2835 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1365 منافع میں اور 1297 کمی میں رہیں جبکہ 173 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پرمخلوط رجحانات دیکھا گیا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.02 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.69 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.09 فیصد کی کمی میں رہا جبکہ جاپان کے نکیئی 0.31 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.75 فیصد کے اضافہ میں رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.