ممبئی: بی ایس ای کا 30 شیئر والا سنسیکس 316.02 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 43593.67 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 118.05 پوائنٹز مضبوط ہو کر 12749.15 پوائنٹز پر رہا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی جس سے مڈکیپ 0.77 فیصد بڑھ کر 15663.13 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.34 فیصد اٹھ کر 15283.22 پوائنٹز پر رہا۔
رواں ماہ اب تک دونوں اہم انڈیکس میں نو فیصد کی زیادہ تیزی آ چکی ہے اور شیئر بازار رواں برس مارچ میں لاک ڈاؤن لگائے جانے کے بعد ہوئی گراوٹ کے بعد 70 فیصد تک چڑھ چکا ہے۔ فروخت سے پہلے ہی بازار میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
بی ایس ای میں انرجی میں 3.11 فیصد اور سی ڈی میں 1.30 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی تمام گروپ میں تیزی رہی۔ اس میں دھات میں سب سے زیادہ 3.51 فیصد، ہیلتھ کیئر 2.95 فیصد، آئی ٹی 2.05 فیصد اور ٹیک 1.99 فیصد کا اضافہ رہا۔ بی ایس ای میں کل 2934 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 1431 اضافے میں اور 1298 گراوٹ میں رہے جبکہ 205 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پر ملا جلا رجحان رہا جس میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.59 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.46 فیصد اور جاپان کا نکئی 1.78 فیصد کی تیزی رہی جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.53 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.28 فیصد کو نقصان میں رہا۔