ممبئی: غیر ملکی بازاروں سے موصول اشاروں کے درمیان آٹو، صارف پیداور اور بجلی کے شعبے کی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت شیئر بازار جمعہ کے روز گراوٹ سے ابھرنے میں کامیاب رہا۔ بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس آج 127.01 پوائنٹز کی تیزی میں 40,685.50 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 33.90 پوائنٹس کے سبقت کے ساتھ 11,930.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بازار کے تجزیہ کاروں کے مطابق تہوار کے موسم میں گاڑیوں کی بکنگ اچھی ہے اور صارف پیداوار کی فروخت بھی بازار کے حق میں ہے۔ اس سے سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی بازاروں سے موصول مضبوط اشاروں کے سبب بھی سرمایہ کاروں کا حوصلہ قائم رہا۔
سنسیکس گذشتہ روز کی گراوٹ سے ابھرتا ہوا آج اضافے میں 40,728.39 پوائنٹز پر کھلا۔ کاروبار کے دوران 40,811.12 پوائنٹس کے دن کی اعلیٰ سطح اور 40,590.90 پوائنٹز کے دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا گذشتہ روز کے مقابلے 0.31 فیصد کے اضافے میں 40,685.50 پوائنٹز پر بند ہوا۔ سنسیکس کی 30 میں سے 19 کمپنیاں ہرے نشان میں رہیں اور 11 سرخ نشان میں رہیں۔
نفٹی بھی اضافے میں 11,957.90 پوائنٹز پر کھلا۔ کاروبار کے دوران 11,974.55 پوائنٹز کے دن کی اعلیٰ سطح اور 11,908.75 پوائنٹز کے دن کی اعلیٰ سطح سے ہوتا ہوا یہ گذشتہ روز کے مقابلے 0.28 فیصد کی تیزی میں 11,930.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نفٹی کی 50 میں سے 29 کمپنیاں فائدے میں اور 21 نقصان میں رہیں۔