ETV Bharat / business

شیئر بازار میں مسلسل تیسرے روز تیزی - بی ایس ای کا سنسیکس

بی ایس ای کا سنسیکس آج 112.77 پوائنٹز یعنی 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 40،544.37 پوائنٹز پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 23.75 پوائنٹز یعنی 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 11،896.80 پوائنٹز پر بند ہوا۔ یہ ان دونوں انڈیکس کے لیے 14 اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

Market Roundup: Sensex ends 113 pts higher; HCL Tech spurts 4 pc

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 8:04 PM IST

ممبئی: بیرون ملک سے ملنے والے مخلوط رجحانات کے درمیان گھریلو سطح پر آئی ٹی اور ٹیک گروپوں کی کمپنیوں میں خریداری کے باعث گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل تیسرے روز تیزی درج کی گئی۔
ویڈیو

بی ایس ای کا سنسیکس آج 112.77 پوائنٹز یعنی 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 40،544.37 پوائنٹز پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 23.75 پوائنٹز یعنی 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 11،896.80 پوائنٹز پر بند ہوا۔ یہ ان دونوں انڈیکس کے لئے 14 اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

آج معمولی گراوٹ کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، لیکن اس کے فورا بعد ہی خریداری شروع ہوگئی۔ رئیلٹی اور ٹیلیکام گروپوں کے ساتھ آئی ٹی اور ٹیک گروپوں کے حصص کی بھی اچھی طلب رہی۔ دوپہر تک سنسیکس میں تین سو سے زیادہ پوائنٹز کا اضافہ درج کیا گیا تھا، لیکن بعد میں اس کی رفتار کچھ کم ہوگئی۔

سرمایہ کاروں نے متوسط اور چھوٹی کمپنیوں پر زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 15،930.78 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 14،896.14 پوائنٹز پر بند ہوا۔

ایشیاء میں جنوبی کوریا کا کوسپی 0.50 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.47 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہنگسینگ 0.11 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا، جبکہ جاپان کےنکئی میں 0.44 فیصد کی گراوٹ درج ہوئی۔ یورپ میں ابتدائی تجارت میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.07 فیصد مضبوط ہوا، جبکہ جرمن ڈی اے ایکس میں 0.47 فیصد گراوٹ درج کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.