امریکی فیڈ ریزرو کے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے امسال مارچ سے شرحِ سود میں اضافہ کرنے کے اشارے سے بازار میں آئی گراٹ سے حوصلہ شکن سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر وپرو، ایئرٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایس بی آئی اور ٹاٹا اسٹیل جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت نے آج سنسیکس اور نفٹی کی گذشتہ چار دنوں کی تیزی پر بریک لگا دیا ہے۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس 12.27 پوائنٹس Sensex falls 12 pts گر کر 61223.03 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 2.05 پوائنٹس گر کر 18255.75 پر آگیا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.22 فیصد بڑھ کر 26085.24 پوائنٹس پر تھا اور اسمال کیپ 0.50 فیصد بڑھ کر 30951.28 پوائنٹس پر تھا۔
امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے گورنر لیل برینارڈ کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مارچ 2022 سے شرح سود میں اضافے کا اشارہ دینے کے بعد یورپی اور ایشیائی بازار لڑھک گئے۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.07، جرمنی کا ڈیکس 0.65، جاپان کا نکئی 1.28، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.19 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.96 فیصد گر گیا۔
مزید پڑھیں:
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی