ETV Bharat / business

'فنڈز روکنے کے باعث لوگوں کی مدد کرنا مشکل ہوگیا' - ریاستوں کومکمل معاوضہ دیا جائے

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے گزشتہ 6 مہینے میں کسان، غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے افراد، غیر مقیم مزدور بڑی تعداد میں بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کا فنڈ روکنے کی وجہ سے ان لوگوں کی مدد کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

Mamata Banerjee writes to PM on Centre's failure to pay GST dues

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 7:31 PM IST

کولکاتا: جی ایس ٹی کی حصہ داری سے ریاستوں کو محروم کیے جانے کو وفاقی ڈھانچے پر حملے سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم کو خط لکھ کر جی ایس ٹی کے بقایاجات کو جاری کرنے سے انکار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور زیر اعظم سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

کئی صفحات پر مشتمل خط لکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ' ریاست اور مرکزی حکومت کے درمیان اعتماد ختم ہوا ہے اور جی ایس ٹی کی رقم میں ریاست کو حصہ داری سے محروم کیے جانے سے ملک کے وفاقی ڈھانچہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جی ایس ٹی سروس میں بے ضابطگی سے میں بہت ہی زیادہ دکھی ہوں، جی ایس ٹی کے نفاذ کے وقت جو وعدہ کیا گیا تھا اس کو پورا نہیں کئے جانے کی وجہ سے ریاست اور مرکز کے درمیان اعتماد کی کمی آئی ہے۔اس سے وفاقی ڈھانچہ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

ممتابنرجی نے کہا کہ مرکز کی یقین دہانی کی وجہ سے ہی ریاستوں نے ویٹ کے دور میں حاصل ہونے والی 70فیصد حصہ داری سے دست بردار ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس ایس ٹی کے نفاذ کے وقت جو فارمولہ طے ہوا تھا اور جو وعدے کیے گئے تھے کہ اگر جی ایس ٹی کلیکشن میں کمی آتی ہے تو ریاستوں کومکمل معاوضہ دیا جائے گا۔ اسی یقین دہانی کی وجہ سے ریاستیں جی ایس ٹی پر رضامند ہوئی تھی۔

ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ گجرات کے وزیرا علیٰ کی حیثیت سے نہ صرف آپ نے بلکہ سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سنہ 2013 میں جی ایس ٹی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو حکومت ہند پر بھروسہ نہیں ہے کہ ریاستی کو مکمل حصہ داری دی جائے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے وقت جو وعدہ کیا گیا ہے اسے پورا نہیں کئے جانے کی وجہ سے مرکز سے ہمارا اعتماد ختم ہوجاتا ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے 14مارچ 2020کو ریاستو ں کو بھروسہ دلاتے ہوئے کہا تھاکہ جی ایس ٹی کا مکمل معاوضہ دینامرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے گزشتہ 6 مہینے میں کسان، غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے افراد، غیر مقیم مزدور بڑی تعداد میں بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کا فنڈ روکنے کی وجہ سے ان لوگوں کی مدد کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

اس لیے میری آپ سے درخواست ہے کہ مرکز اور ریاست کے درمیان اعتماد بحال کرنے کیلئے آپ اس معاملے میں مداخلت کریں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.