ETV Bharat / business

مہاراشٹر حکومت نے تین چینی پروجیکٹز پر روک لگا دی - 3 chinese projects on hold

وزیر صنعت سبھاش دیسائی نے کہا کہ 'وزارت خارجہ نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ کسی اور معاہدے پر دستخط نہ کریں۔'

Maharashtra puts 3 Chinese projects worth Rs 5,000 cr on hold

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 5:27 PM IST

میگنیٹک مہاراشٹر نامی صنعتی کانفرنس 2.0 میں حکومت نے چینی کمپنیوں کے ساتھ طے شدہ تین بڑے معاہدوں پر روک لگا دی ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مجوزہ منصوبوں پر ریاست میں تقریباً 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوتی۔

وزیر صنعت سبھاش دیسائی نے کہا کہ 'وزارت خارجہ نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ کسی اور معاہدے پر دستخط نہ کریں۔'

خیال رہے کہ آن لائن میگنیٹک مہاراشٹر 2.0 کی میٹنگ میں ریاستی حکومت نے چینی کمپنیوں سمیت عالمی کمپنیوں کے ساتھ 16000 کروڑ سے زائد کے معاہدوں پر دستخط کیے۔'

ان معاہدوں میں پونے کے تلے گاؤں میں آٹو موبائل مینو فیکچر یونٹ کے لیے گریٹ وال موٹرز کے ساتھ 3770 کروڑ روپے، ایم او یو اور فوٹون ( چین) اور پی ایم آئی الیکٹرانک موبائل کے ساتھ 1000 کروڑ روپے کی شراکت داری شامل ہے۔

ریاستی حکومت نے چین کے علاوہ امریکہ، جنوبی کوریا، سنگاپور اور دیگر گھریلو کمپنیوں کے ساتھ نو دیگر مفاہمت ناموں پر دستخط کیے، جن میں ٹیکنالوجی کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.