ETV Bharat / business

ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ - etv bharat urdu news

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا: ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی آئی او سی کے مطابق دہلی میں 14.2 کلوغیر سبسڈی گیس سلنڈر کی قیمت اب 644 روپے ہوگئی ہے۔ کولکاتا میں 670.50 روپے، ممبئی 644 روپے اور چنئی 660 روپے ہوگئی ہے۔

LPG cylinder price hiked by Rs 50 for second time this month

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 2:26 PM IST

نئی دہلی: ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر آج اضافہ درج کیا گیا۔ تیل کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ 14.2 کلوغیر سبسڈی گیس سلنڈر (ایل پی جی سلنڈر) کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح 5 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں بھی 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 19 کلوگرام سلنڈر میں 36.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا: ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی آئی او سی کے مطابق دہلی میں 14.2 کلو غیر سبسڈی گیس سلنڈر کی قیمت اب 644 روپے ہوگئی ہے۔ کولکاتا میں 670.50 روپے، ممبئی 644 روپے اور چنئی 660 روپے ہوگئی ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ یکم دسمبر کو ایل پی جی گیس سلنڈر کے نرخوں میں اضافہ درج کیا گیا تھا۔ 19 کلوگرام کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم اکتوبر اور نومبر میں ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل، آئی او سی نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

عام طور پر آئل کمپنیاں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہیں، لیکن اس بار کچھ اور ہی ہوا۔ یکم دسمبر کو آئی او سی نے کہا کہ 14.2 کلوگرام رسوئی گیس ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی اضافہ کیا گیا۔ دہلی میں اس کی قیمت مسلسل ساتویں ماہ 594 روپے پر مستقل رکھی گئی ہے۔ لیکن 8 دن کے بعد انڈین آئل ویب سائٹ پر دہلی میں 14.2 کلو غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اضافے کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 644 روپے ہوگئی۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق یکم دسمبر کو ملک کے چار بڑے شہروں میں 14.2 کلو غیر سبسڈی والے ایل پی جی کی قیمت دہلی میں 594 روپے، کولکاتا 620.50 روپے، ممبئی 594 روپے اور چنئی میں 610 روپے تھی۔ اسی ویب سائٹ پر 9 دسمبر کو دہلی میں 14.2 کلو غیر سبسڈی والے ایل پی جی کی قیمت بڑھاکر 644 روپے، کولکاتہ 670.50 روپے، ممبئی 644 روپے اور چنئی میں 660 روپے کردی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.