ETV Bharat / business

ٹیکس ترمیمی بل۔2019 لوک سبھا میں منظور - taxation bill in lok sabha

لوک سبھا نے پیر کے روز کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف والی آرڈیننس میں تبدیلی کرتے ہوئےآرڈیننس میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹیکس بل 2019 کو منظوری دے دی دے دی ہے۔

Lok Sabha passes Bill to effect corporate tax reduction
ٹیکس ترمیمی بل۔2019 لوک سبھا میں منظور
author img

By

Published : Dec 3, 2019, 4:15 PM IST

ٹیکس قانون (ترمیمی) بل 2019 انکم ٹیکس ایکٹ سنہ 1961 اور فینانس نمبر 2 ایکٹ 2019 میں ترمیم کرتے ہوئے اس بل کو لایا گیا ہے۔

ٹیکس ترمیمی بل۔2019 لوک سبھا میں منظور

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں صدرجمہوریہ نے کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کے آرڈیننس کو منظور دی تھی جسے آج لوک سبھا میں باضابطہ طور پر ٹیکس ترمیمی بل 2019 کے طور پر منظور دے دی گئی ہے۔

گذشتہ 28 برسوں میں یہ سب سے بڑی تخفیف ہے، حکومت نے ستمبر میں کارپوریٹ ٹیکس کو 10 فیصد تک گھٹا دیا تھا۔

موجودہ کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس 30 فیصد سے گھٹا کر 22 فیصد کردی گئی ہے، اور یکم اکتوبر سنہ 2019 کے بعد نئی مینو فیکچرنگ فورم کے لیے خصوصی رعایت دیتے ہوئے 25 سے 15 فیصد کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن نے کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کے لیے آرڈی ننس کے فیصلوں کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی اتنا ضروری قدم نہیں تھا جس کے لیے پارلیمنٹ اجلاس کا انتظار نہیں کیا جا سکتا تھا۔
لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے 'ٹیکس قانون (ترمیمی) بل۔2019 پر آئینی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں آرڈی ننس لانے کا نظم صرف ایمرجنسی حالات میں ہے۔ موجودہ حکومت اس نظم کا غلط استعمال کررہی ہے اور غیرضروری کاموں کے لیے آرڈی ننس لارہی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ضروری کام کرکے خوف کا ماحول پیدا کررہی ہے اس لیے صنعت کاروں کو اس پر اعتماد نہیں ہے۔ صنعت کاروں نے کھل کر اس پالیسیوں کی نکتہ چینی شروع کردی ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.