ETV Bharat / business

لاک ڈاؤن: زوماٹو کمپنی 13 فیصد ملازمین کو نکالے گی - زوماٹو کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر

زوماٹو کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) دپیندر گوئل نے کہا کہ کمپنی کے کاروبار کے بہت سے معاملات گزشتہ کچھ مہینوں میں ڈرامائی انداز میں بدل چکے ہیں اور ان میں سے بہت ساری تبدیلیاں مستقل ہونے والی ہیں۔

لاک ڈاؤن: زوماٹو 13 فیصد ملازمین کو نکالے گی

author img

By

Published : May 16, 2020, 9:18 AM IST

کھانے سے متعلق آن لائن خدمات مہیا کرنے والی ایک کمپنی زوماٹو نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے 13 فیصد ملازمین کم کرنے جارہی ہے۔ کمپنی میں 4000 کے قریب ملازمین کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، 'ہم زیادہ توجہ مرکوز کرنے والے زوماٹو کی تشکیل جاری رکھیں گے، لیکن ہمیں اپنے تمام ملازمین کے لئے خاطر خواہ کام ملنے کی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ ہم تقریباً 13 فیصد ملازمین کو آگے اپنے پاس نہیں رکھ پائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کو نکالنے سے متاثر ہوئے ہیں، اگلے 24 گھنٹوں میں کمپنی کی لیڈرشپ ٹیم کی زوم کال کے لئے دعوت نامہ حاصل کریں گے۔ ان کے علاوہ جن ملازمین کو ابھی برطرف نہیں کیا جارہا ہے، لیکن کمپنی کے پاس ان کے لئے کام نہیں ہے، تب انہیں 50 فیصد تنخواہ ملے گی۔

گوئل نے کہا کہ ہم ایسے ملازمین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ نئی ملازمتیں تلاش کرنے کے لئے اپنا سارا وقت اور توانائی صرف کریں گے۔ کمپنی جون سے اپنے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.