اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی کے موتی نگر مین مارکیٹ کے صرافہ بازار میں صرافہ کاروباریوں سے بات چیت کی۔ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ' مندی کی وجہ سے سونے اور ہیروں کی خریداری میں خواتین کی دلچسپی کم ہوگئی ہے، خرید و فروخت کا سلسلہ تھم سا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' کاروبار میں کمی کے باعث وہ اپنے ملازمین کو 50 فیصد تنخواہ دے رہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے مارکیٹ پوری طرح متاثر ہوگئی ہے، سونے کی قیمت 50 ہزار کے پار ہے۔ کوئی خریداری کرنے نہیں آتا، بلکہ لوگ سونا فروخت کرنے آتے ہیں، پورا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔ صرف 5 فیصد ہی کاروبار ہورہاہے باقی 95 فیصد کاروباری سرگرمیں متاثر ہوئی ہے'۔