محمد علی روڈ پر ہی واقع جدہ اسٹور کے مالک حسین کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں راحت ملنے کے باوجود دکانوں میں گاہکوں (صارفین) کا دور دور تک کوئی اتا پتا نہیں تھا۔ جب صارفین ہی نہیں ہو تو کاروبار بھی نہیں ہوتا تھا، لیکن جیسے ہی حکومت نے عام لوگوں کے لیے ٹرین میں سفر کی اجازت دی ہے تبھی سے حالات بدلے ہوئے نظر آرہے ہیں، کاروباری سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔
ممبئی کے یہ بازار متوسط طبقے کے لیے بے حد خاص ہیں۔ یہاں شادی اور دوسری تقریب کے لیے کپڑوں کی خریداری کرنے کے لیے نہ صرف ممبئی سے بلکہ ممبئی سے متصل علاقے بھیونڈی، تھانے، نوی ممبئی سے بھی لوگ بذریعہ لوکل ٹرین آتے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے لاک ڈاؤن میں راحت دے دی لیکن لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں میں مایوسی تھی حالانکہ اب لوکل ٹرین سے جیسے ہی سبھی کو سفر کرنے کی اجازت ملی ہے۔ اس کے بعد سے حالات بالکل برعکس نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بجٹ میں ووٹ بینک کی سیاست: سبل