ETV Bharat / business

LIC IPO: حصص کی خریدی کے خواہشمند ایل آئی سی پالیسی ہولڈرز کے لیے اہم معلومات - ایل آئی سی آئی پی او

انڈین لائف انشورنس کارپوریشن، پبلک ایشو (آئی پی او) لیکر سامنے آرہی ہے۔ کمپنی، ریٹیل شعبہ میں اپنے پالیسی ہولڈرز کے لیے خصوصی طور پر حصص جاری کرنے جارہی ہے جبکہ ان کے لیے 10 فیصد شیئرز الاٹ کیے جائیں گے تاہم یہ بھی قیاس کیا جارہا ہے کہ انہیں حصص کی قیمت پر 5 تا 10 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔

حصص کی خریدی کے خواہشمند ایل آئی سی پالیسی ہولڈرز کےلیے اہم معلومات

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 12:35 PM IST

لائف انشورنس معروف کمپنی انڈین لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی آف انڈیا) پبلک ایشو (آئی پی او) لیکر سامنے آرہی ہے۔ کمپنی، ریٹیل شعبہ میں اپنے پالیسی ہولڈرز کےلیے خصوصی طور پر حصص جاری کرنے جارہی ہے جبکہ ان کےلیے 10 فیصد شیئرز الاٹ کیے جائیں گے تاہم یہ بھی قیاس کیا جارہا ہے کہ انہیں حصص کی قیمت پر 5 تا 10 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔

اس تناظر میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ ایسے پالیسی ہولڈرز جو مختلف پالیسیوں کے تحت پریمیم ادا کرتے رہے ہیں انہیں LIC کے شیئر ہولڈر بننے اور حصص پر رعایت حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا چاہئے؟

اگر آپ LIC پالیسی ہولڈر ہیں اور IPO میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو آپ کو LIC پالیسی کے ساتھ اپنا پین کارڈ نمبر (PAN) منسلک کرنا ہوگا تاہم، پالیسی میں آدھار کو شامل کرنے سے، آن لائن لین دین کرنا آسان ہو جائے گا۔ عام طور پر، لائف انشورنس پالیسی لینے کے لیے پین کارڈ لازمی نہیں ہوتا، لیکن LIC کو اپنے پالیسی ہولڈرز کو حصص جاری کرنے کےلیے پین کارڈ نمبر کی ضرورت ہوگی، اس لیے پالیسی ہولڈرز کو چاہئے کہ اپنی پالیسی کے ساتھ اپنا پین کارڈ نمبر اپ ڈیٹ کریں۔

اس کےلیے سب سے پہلے، LIC کی ویب سائٹ https://licindia.in/ پر جائیں۔ آن لائن PAN رجسٹریشن پر کلک کریں اور OTP کے ذریعے اجازت حاصل کرتے ہوئے مانگی گئی تفصیلات کو پر کریں۔ اس سے قبل LIC ویب سائٹ پر اپنے پالیسی نمبر کی بنیاد پر ایک آن لائن اکاؤنٹ بنائیں۔ اس سے آپ کا کام اور بھی آسان ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

GDP growth to 8.3 percent: برک ورک نے رواں مالی برس کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو میں تخفیف کی

آئی پی او میں حصص کی خریدی کے لیے درخواست دینے کے لیے ڈیمیٹ اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح PAN، آدھار، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی درکار ہوتی ہیں۔ ڈیمیٹ اکاؤنٹ کھلانا آسان ہے۔ اگر آپ کے پاس ڈیمیٹ اکاؤنٹ نہیں ہے تب آپ آخری منٹ تک انتظار کیے بغیر سب سے پہلے اپنے سٹاک بروکر سے ربط قائم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.