ماسکو : روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعہ کے روز ٹیلیفون پر کورونا وائرس سے متعلق وبا اور تیل مارکیٹ کے بحران اور اسٹریٹجک استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
روس کی وزارت خارجہ نے اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے بیان جاری کیا۔ ایک نیوز ایجنسی کہا' وزرائے خارجہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی عالمی صورتحال اور تیل کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریق جلد از جلد ان فوری چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ہم آہنگی جاری رکھنے کی بات کہی۔'
اسٹریٹجک استحکام کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ لاوروف نے نئی اسٹریٹجک اسلحہ تخفیف معاہدے میں توسیع کے روسی پیش کش کو واپس لے لیا، جو فروری 2021 میں ختم ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ' اس بات پر زور دیا گیا کہ روس جوہری ہتھیاروں سے متعلق نئے معاہدوں پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔'
دونوں فریقین نے اسلحہ کی حدود اور عدم پھیلاؤ سے متعلق دوطرفہ مذاکرات تیز کرنے پر اتفاق بھی کیا۔
اس بیان کے مطابق لاوروف اور پومپیو نے بین الاقوامی ایجنڈے اور دوطرفہ تعاون کے امور پر بھی بات کی۔