کیرالہ کی پنارائی وجین حکومت نے مالی برس 2022۔23 کے لیے آج اسمبلی اپنا بجٹ پیش کیا۔
وزیر خزانہ کے این بالاگوپال نے جمعہ کے روز مہنگائی سے نمٹنے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 2000 کروڑ روپے کے التزام کا اعلان کیا۔
کے-ریل پروجیکٹ کے لیے زمین کے حصول کے لیے 2000 کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر بالاگوپال نے کہا کہ ترواننت پورم سے کاسرگوڈ تک 529.4 کلومیٹر لمبی سیمی ہائی اسپیڈ ریلوے لائن ’سلور لائن‘ ابتدائی سرگرمیوں کو 63941 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے شروع کیا گیا ہے۔
مرکزی وزارت ریلوے اور ریاستی حکومت کی جانب سے عوامی ایکویٹی شراکت اور دو طرفہ قرض کا استعمال کرکے اسے نافذ کیا جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مرکزی حکومت جلد از جلد اس پروجیکٹ کو منظوری دے گی کیونکہ اس سے ریاست میں ترقی کو زبردست فروغ ملنے کی امید ہے۔ علمی معیشت اور تحقیقی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے یونیورسٹی کیمپس میں ترجمہ تحقیقی مراکز کے لیے 200 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیرالہ، کالی کٹ، مہاتما گاندھی، کنور، سی یو ایس اے ٹی، ماہی پروری، میڈیکل، ٹیکنیکل، مویشی پروری اور زرعی یونیورسٹیوں میں آئی آئی بی پروجیکٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپ اور انکیوبیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
یونیورسٹیوں کے مختلف کیمپس میں 1500 نئے ہاسٹل رومز 250 بین الاقوامی ہاسٹل کمروں کی تعمیر کے لیے کے آئی آئی ایف بی کے ذریعے 100 کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر بالاگوپال نے کہا کہ اور ترواننت پورم میں میڈیکل ٹیک انوویشن پارک کے قیام کے لیے کے آئی آئی بی کے ذریعے 100 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی