ETV Bharat / business

بینک ایم ایس ایم ای تک پہنچ پر توجہ مرکوز کریں: سیتارمن - سرکاری بینکوں کے منیجمنگ ڈائرکٹروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سرکاری بینکوں سے ’آتم نربھر بھارت‘ مہم کے تحت اعلان شدہ صد فیصد ایمجینسی کریڈ ٹ لائن کے تحت ایم ایس ایم ای تک پہنچ یقینی بنانے اور انہیں قرض دستیاب کرانے کے لیے کہا ہے۔

FM Nirmala Sitharaman reviews functioning of PSBs with regard to loan sanctions for MSMEs

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 11:06 PM IST

محترمہ سیتارمن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سرکاری بینکوں کے منیجمنگ ڈائرکٹروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کو اس اسکیم کے تحت قرض منظور کرنے اور اہل ایم ایس ایم ای تک پہنچ یقینی بنانی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر کاروباریوں کے بھی قرض کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا ہدف حاصل کرنے پر زور دیا جانا چاہئے۔

وزیر خزانہ نے اس اسکیم کے تحت ا تک سرکاری بینکوں کے ذریعہ 20ہزار کروڑ روپے کے قرض منظور کئے جانے کے لئے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا فارم آسان ہونا چاہئے۔

اس اسکیم کے تحت آٹھ جون تک ملک کی 12ریاستوں میں واقع ایم ایس ایم ای مراکز کے لئے 1109.03کروڑ روپے کے قرض منظور کئے گئے ہیں اور ان میں سے 599.12کروڑ روپے 17904گاہکوں کو دیئے بھی جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس اسکیم کے تحت تین لاکھ کروڑ روپے تک کے قرض کے لئے حکومت صدفیصد گارنٹی دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.