ETV Bharat / business

سرینگر کی پیپر ماشی یورپ اور امریکہ میں بھی مشہور - Kashmir's papier machie products

جموں و کشمیر کی پیپر ماشی صنعت کو پوری دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے۔ اس کے نمونے مختلف ممالک اور معاشروں میں پسند کیے جاتے ہیں۔ اس فن کو جمالیاتی فن کا حصہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

kashmirs-papier-machie-products-for-christmas-celebration-in-us-europe
سرینگر کی پیپر ماشی یورپ اور امریکہ میں بھی مشہور
author img

By

Published : Oct 16, 2021, 8:16 PM IST

عیسائیوں کے سب سے بڑے تہوار کرسمس میں ابھی وقت ہے تاہم سرینگر کے پیپر ماشی دستکار ابھی سے سجاوٹی اشیاء بنانے میں مصروف ہیں۔ وجہ یہ کہ ان اشیاء کو بنانے میں کافی وقت لگتا ہے۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرینگر شہر کے حاوَلَ علاقے سے تعلق رکھنے والے سید جاوید کا کہنا ہے "ہمارا سامان یورپی ممالک، امریکہ اور مشرق وسطی جیسے ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے۔ امثال بھی کافی مانگ ہے۔ ہم پیپر ماشی میں چاند، ستارے، گیند، گھنٹی اور سانتا بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسٹر تہوار کے لیے انڈے بھی بناتے ہیں۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ان اشیاء کو بنانے میں کافی وقت لگتا ہے۔ پہلے کاغذ کے دستوں کو گیلا کر کے کوٹ کوٹ کر ملایا جاتا ہے اور پھر اس گیلے کاغذ کو مختلف شکل دینے کے بعد سکھایا جاتا ہے۔ پھر آخر میں ان پر مختلف رنگ اور ڈیزائین بنائے جاتے ہیں۔'

جاوید کے مطابق تمام سامان آن لائن برآمد کیا جاتا ہے اور کئی ایسے غیر ملکی گرہک بھی ہیں جو ہر برس اُن کو آرڈر دیتے ہیں۔45 برس کے جاوید بچپن سے ہی اس کام سے وابستہ ہیں اور دستکاری شعبے کے کئی اُتار چھڑاؤ دیکھ چکے ہیں۔ وہ ایک نجی ادارے میں ملازمت بھی کرتے تھے تاہم دستکاری میں دلچسپی ہونے کے بائیس نوکری چھوڑ دی۔

اُن کا کہنا ہے "تہوار اور شادی کے موسم میں اُن کی اچھی آمدنی ہوتی ہے۔ تاہم اب انہیں دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے کے لیے کافی مشکل پیش آرہی ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ صرف قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر نمائش منعقد کیے جائیں تاکہ دستکاروں کو کافی فائدہ۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.