ETV Bharat / business

جیو دنیا کا پانچواں مضبوط ترین برانڈ بن گیا

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 10:49 PM IST

سنہ 2016 میں جیو بھارتی مواصلاتی شعبہ میں داخل ہوئی تھی۔ 40 کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ آج ریلائنس جیو بھارت کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا موبائل نیٹ ورک آپریٹر بن چکا ہے۔

Jio ranked 5th strongest brand globally
Jio ranked 5th strongest brand globally

برانڈ فائیننس گلوبل 500 کی فہرست میں پہلی بار شامل ریلائنس جیو نے زبردست الٹ پھیر کرتے ہوئے 5 ویں رینکنگ حاصل کرلی ہے۔ برانڈ فائیننس گلوبل 500 کی لسٹ میں دنیا کے سب سے مضبوط برانڈز کی رینکنگ کی جاتی ہے۔ یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ایپل، ایمزون، علی بابا اور پیپسی جیسی بڑی کمپنیوں کو ریلائنس جیو نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دنیا کے سب سے مضبوط پہلے 10 برانڈوں میں ایک ریلائنس جیو بھارت میں واحد نام ہے۔ برانڈ کی مضبوطی کے معاملے میں ریلائنس جیو نے 100 میں سے 91.7 برانڈ سٹرینتھ انڈیکس (BSI) پوائنٹ اور AAA+ کی رینکنگ حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: جی ڈی پی 22 ۔ 2021 میں پانچ فیصد سے آگے نہیں بڑھے گی: کانگریس

اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیو ٹیلی کام سیکٹر میں برانڈ ویلیو کے لحاظ سے سب سے تیزی سے بڑھنے والا برانڈ ہے۔ ایک طرف جہاں پوری انڈسٹری میں منفی رجحان دیکھا جارہاہے، وہیں جیو کا برانڈ ویلیو 4.8 بلین ڈالر ہوگیاہے۔

سنہ 2016 میں جیو بھارتی مواصلاتی شعبہ میں داخل ہوئی تھی۔ 40کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ آج ریلائنس جیو بھارت کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا موبائل نیٹ ورک آپریٹر بن چکا ہے۔

رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ ریلائنس جیو برانڈ میں کوئی کمی یا کمزوری نہیں دکھائی دیتی۔ جیو نے عالمی سطح پر کئی روایتوں کو توڑا ہے اور اسے اپنے صارفین کی بھرپور حمایت مل رہی ہے۔

برانڈ فائیننس کے ذریعہ اعلان سب سے مضبوط برانڈWeChat ہے جس نے 100 میں سے 95.4 کا برانڈ سٹرینتھ انڈیکس (BSI) سکور حاصل کیا ہے۔ آٹوٹائیکون فیراری نے دوسرا مقام حاصل کے، روسی بنک Sber اور کوکا۔ کولا دنیا میں تیسرے اور چوتھے سب سے مضبوط برانڈ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جیو نے ہندوستانی بازاروں میں کروڑوں صارفین تک کفایتی 4 جی نیٹ ورک کو پہنچایا۔ جیو نے ہندوستان کی ڈیٹا استعمال کرنے کی عادت کو پوری طرح بدل ڈالا۔

بھارتی صارفین کی ڈیٹا کھپت میں آنے والی انقلابی تبدیلی کو 'جیو افیکٹ' کہا جاتاہے۔ خیالات کا اسٹیک ٹرانسفارمیشن، برانڈ ویلیو، برانڈ کی سفارش، انوویشن، کنزیومر سروس اور کفایت جیسے سبھی معیارات پر جیو نے اپنے حریفوں کے مقابلہ بہترین پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.