ETV Bharat / business

ریلائنس کمپنی سستے اسمارٹ فونز بنائے گی - jio partners google to launch entry-level 4G, 5G smartphones

ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے گوگل کے ساتھ مل کر سستے 4 جی اور 5 جی اینڈرائیڈ موبائل فونز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

Jio partners Google to launch entry-level 4G, 5G smartphones

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 11:45 PM IST

مکیش امبانی نے ریلائنس کے 43 ویں سالانہ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گوگل، جیو پلیٹ فارم میں ایک اسٹریٹیجک شراکت دار ہوگی اور 7.7 فیصد شیئر کے لیے 33 ہزار 737 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

امبانی نے کہا کہ یہ دونوں کمپنیاں ایک آپریشنل میکانزم تشکیل دیں گی جو انٹری لیول کے 4 جی اور 5 جی اسمارٹ فون کے لیے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی کا استعمال اگلے سال تک شروع ہوسکتا ہے۔

مکیش امبانی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ 2 جی فون استعمال کرنے والے 35 کروڑ بھارتیوں کو سستے اسمارٹ فون فراہم کریں۔

کورونا وبا کے دور میں آر آئی ایل کے پہلے ورچوئل اے جی ایم میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے بھی ویڈیو پیغامات کے ذریعہ شرکت کی۔

مکیش امبانی نے کہا کہ جیسے ہی 5 جی اسپیکٹرم دستیاب ہوگا، اس کا ٹرائل کرکے اگلے سال تک اس کو میدان اتارنے کی تیاری کی جاسکتی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.