نئی دہلی / رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے کورونا انفیکشن کے بعد ریاست کی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے پہل کی ہے اور اسی سلسلے میں ہفتہ کو اسٹیٹ انڈسٹری ڈپارٹمنٹ کے ساتھ فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس (ایف آئی سی سی آئی) اور فلپ کارٹ انٹرنیٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
نئی دہلی میں واقع تاج پیلیس میں محکمہ صنعت کے زیر اہتمام اسٹیک ہولڈر کانفرنس میں محکمہ صنعت (حکومت جھارکھنڈ) نے انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف آئی سی سی آئی) اور فلپ کارٹ انٹرنیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان اتفاق (اے او یو) پر دستخط کیے۔ محکمہ صنعت کی جانب سے انڈسٹری سیکرٹری پوجا سنگھل نے اور فلیپ کارٹ کی جانب سے چیف کارپوریٹ افیئر آفیسر رجنیش کمار اور ایف آئی سی سی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ارون چاؤلہ نے وزیر اعلی کی موجودگی میں اس ایم او یو پر دستخط کیے۔
محکمہ صنعت کے تعاون سے فلیپ کارٹ اور اس کی گروپ کمپنیاں سماجی ترقی سمیت بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کی سمت میں کام کریں گی۔ پبلک سیکٹر یونٹ کے لیے تعاون اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ مندرجہ بالا ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریاست کے مختلف مقامات پر فلپ کارٹ فل فلمنٹ سنٹر اور سہولت ہب کا کام کرے گی جس سے تقریباً تین ہزار براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
یواین آئی