مرکزی حکومت کے کوئلے کے بلاکس کی تجارتی کان کنی کے لیے نیلامی کا عمل شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔
جھارکھنڈ حکومت نے نیلامی کا عمل شروع کرنے والی مرکزی حکومت کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کیا ہے۔
وکیل تپش کمار سنگھ کی طرف سے دائر درخواست میں، جھارکھنڈ کے ہیمنت سورین سرکار نے پوچھا ہے کہ کیا یہ ضروری نہیں تھا کہ پہلے سے بند صنعتوں اور کاموں کی ضروریات کا اندازہ کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کان کنی ہمیشہ سے سلگتا موضوع رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب ایک نیا عمل اپنایا جارہا ہے۔ اس پرانے نظام میں جانے کا اندیشہ ہے جہاں سے یہ ملک نکلا تھا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ نیلامی کے عمل کو قانونی طور پر درست نہیں کہا جاسکتا کیونکہ معدنی قانون ترمیمی ایکٹ، 2020 گزشتہ 14 مئی کو ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد قانونی خلا پیدا ہوگیا ہے۔