ETV Bharat / business

کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے بھارت کو 30 ارب ین دے گا جاپان - loan to support poor

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھارت کو 30 ارب جاپانی ین فراہم کرے گی۔

India, Japan sign pact for 50-bn yen loan to support poor hit by Covid-19

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 4:39 PM IST

نئی دہلی: جاپان کی بین الاقوامی تعاون ایجنسی (جے آئی سی اے) نے بھارت کے ساتھ 30 ارب جاپانی ین (تقریباً 2،069 کروڑ روپے) کی معاشی ترقیاتی امداد (او ڈی اے) فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ قرض بھارت کو کووڈ 19 بحران میں معاشرتی تحفظ کے لیے بطور امدادی فراہم کی جارہی ہے۔ جے آئی سی اے نے ایک بیان میں یہ معلومات دی ہے۔

بھارت میں جاپان کے سفیر سوزوکی ستوشی اور وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے ایڈیشنل سکریٹری سی ایس مہاپاترا نے اس سلسلے میں دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ یہ کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے ایک حصے کے تحت کیا گیا۔ اس میں مجموعی طور پر 50 ارب ین تک کی فراہمی کی تجویز ہے۔

جے آئی سی اے انڈیا کے نمائندے کاٹسواو ماتسوموتو نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت حکومت کی کوششوں میں مدد کرنا ہے۔

اس منصوبے کے علاوہ زیکا نے بھارت میں صحت عامہ کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے کووڈ۔19 بحران کے لیے ہنگامی امداد کے لیے او ڈی اے قرض بھی فراہم کیا ہے۔ یہ منصوبہ وزیر اعظم کی خود کفیل بھارت کے تحت 'سوستھ بھارت' یعنی صحت مند بھارت اسکیم کے تحت چلائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.