بھارت کے بڑے تہواروں میں سے ایک دیوالی بھی ہے، اس موقعے پر بھی دوکانوں میں بھیڑ دیکھنے کو نہیں مل رہے ہیں۔
دیوالی سے ایک دن قبل دھن تیرس کا تہوار ہوتا ہے، اس موقع پر لوگ اپنی اپنی حیثیت کے مطابق نئے سامان خریدتے ہیں اور ایسا کرنا ہندو روایت میں شبھ ( اچھا ) مانا جاتا ہے، معاشی طور پر کمزور ہوں یا مالدار سبھی لوگ ایسے موقع پر کچھ نہ کچھ خریدا کرتے ہیں۔ بازاروں میں جم کر خریداری ہوتی ہے، کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔
مگر بدلتے وقت کے ساتھ اب بازار کی رونق غائب ہوتی جارہی ہے، کیونکہ اب زمانہ آن لائن کا ہے۔ آن لائن کے ذریعہ ہر چھوٹی بڑی چیزیں آڈر کی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں آن لائن شاپنگ پر کمپنی کی جانب سے مختلف قسم کے آفر اور رعایت بھی ملتی ہیں تاکہ خریدار کی توجہ اس جانب مبذول کرا یا جا سکے۔
آن لائن بزنس سے سب سے زیادہ متاثر مقامی دکانداروں ہورہے ہیں ان کے روزگار پر اس کا برا اثر پڑا ہے، کیونکہ خریدار دوکان تک نہیں پہنچ رہے ہیں، جس سے دوکاندارو ں کا مال نہیں نکل پا رہا ہے۔ الیکٹرانک سے لے کر ہر طرح کے سامان آن لائن سائٹز پر دستیاب ہیں۔
آن لائن خریداری کو کچھ لوگ صحیح کہتے ہیں تو دوکاندار اسے اپنے روزگار کے حساب سے خسارہ بتا رہے ہیں۔
نتیش مشرا کہتے ہیں کہ آن لائن پر سامان مہیا ہونے سے ہم لوگوں کو بہت آسانی ہو گئی ہے، بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور کمپنی کی جانب سے کئی طرح کے آفر بھی ملتے ہیں جس کا فائدہ ہم لوگ اٹھاتے ہیں۔
دوسری جانب ایک دوکاندار کہتے ہیں جب سے یہ آن لائن سائٹز پر سامان ملنا شروع ہوا ہے تبھی سے مقامی دکانداروں کا کاربار متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ اب خریدار نہیں آتے جس ہمیں خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے کہ جو آفر آن لائن پر دستیاب ہے وہ ہم نہیں دیتے مگر اب لوگوں کا رجحان بن گیا ہے۔