نئی دہلی: انٹرپول نے منی لانڈرنگ کیس میں نیرو مودی کی بیوی امی مودی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔ انٹرپول نے یہ نوٹس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 13،500 کروڑ دھوکہ دہی تحقیقات کے بعد جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ مفرور نیرو مودی کی بیوی امی مودی امریکہ کے شہری ہیں۔ اس نوٹس کے بعد امی مودی کی حوالگی کی کارروائی شروع ہوگی۔
ای ڈی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انٹرپول نے امی مودی کے خلاف ای ڈی کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی بنیاد پر ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔
انٹرپول نوٹس بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ کی طرح ہوتا ہے۔
غور طلب ہے کہ نیرو مودی کے خلاف لندن میں پنجاب نیشنل بینک سے دھوکہ دہی کے معاملے میں حوالگی کا مقدمہ چل رہا ہے۔ وہ لندن کی ایک جیل میں بند ہے۔ بھارت کی بہت سی ایجنسیوں نے نیرو مودی کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے ہیں۔