ETV Bharat / business

Flights suspension extended: بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع

author img

By

Published : May 28, 2021, 8:18 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بھارت نے بین الاقوامی مسافر پروازوں کی معطلی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔

International flights suspension extended till June 30

شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ جنر (DGCA) ڈی جی سی اے نے جمعہ کے روز کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی International flights suspension extended میں توسیع کرتے ہوئے مسافر پروازروں پر پابندی کو 30 جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا 'تاہم، حکام منتخب راستوں پر بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے سکتے ہیں۔'

بھارت میں کوڈ 19 وبا کی وجہ سے گذشتہ برس بھی بین الاقوامی پروازیں پر 23 مارچ 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن وندے بھارت مہم کے تحت مئی میں متعدد ممالک کے درمیان مسافر پروزیں ہوئیں۔

بھارت نے امریکہ، متحدہ عرب امارات، کینیا، بھوٹان اور فرانس سمیت 27 ممالک کے ساتھ ایئر بلبلز معاہدے کیے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین اس معاہدے کے تحت خصوصی بین الاقوامی طیارہ اپنے علاقوں کے درمیان پرواز کرسکتے ہیں۔

ڈی جی سی اے کے جمعہ کے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معطلی سے بین الاقوامی کارگو کارروائیوں اور اس کے ذریعہ منظور شدہ پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بین الاقوامی مسافر طیارے پر معطلی میں اضافے کا فیصلہ بھارت کی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد سامنے آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.