ETV Bharat / business

شمالی مشرق خطے میں بنیادی ڈھانچے اور ترقی کے لیے 53370 کروڑ کا فنڈز مہیا - شمال مشرقی خطے میں نئی لائنوں کی تعمیر کی بنیاد پر 41 نئے ریلوے اسٹیشن تعمیر

ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سنہ 19-2014 کے دوران شمال مشرقی خطے میں 231 کلومیٹر نئی لائن بچھائی گئی ہے۔

Infrastructural Development in North Eastern Region
علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 5:08 PM IST

شمال مشرقی خطے کی ترقی ( ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ برس 19-2014 کے دوران شمال مشرقی خطے میں 231 کلومیٹر نئی لائن بچھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے شمال مشرقی خطے میں نئی لائنوں کی تعمیر کی بنیاد پر 41 نئے ریلوے اسٹیشن تعمیر کیے گئے ہیں۔

سڑکوں کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 15-2014 سے 19-2018 کی مدت میں این ای آر میں 3178 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی ہے۔ اسی مدت میں، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت مجموعی طور پر 22882 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں، جبکہ سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) نے 987کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی ہیں۔

نارتھ ایسٹ روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس) اور نارتھ ایسٹ روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم ( این ای آر ایس ڈی ایس ۔ای اے پی) کے تحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے 5 پروجیکٹوں میں 187.13کلومیٹر سڑکیں مکمل کی ہیں۔

یکم اپریل سنہ 2014 سے آج کی تاریخ تک شمال مشرقی ریاستوں میں این ایل سی پی آر ، این ای ایس آئی ڈی ایس، خصوصی ترقیاتی پیکجز برائے آسام کے تحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے منظور کردہ سڑک اور پلوں کے شعبے کے 96 پروجیکٹوں میں سے 2174.70کروڑ کی لاگت والے 90 پروجیکٹ جاری ہیں اور 139.90کروڑ کی لاگت والے 6 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ این ای سی نے 15-2014 سے 19-2018 کی مدت کے دوران 33سڑک پروجیکٹیں مکمل کی ہیں۔ 1075کلو میٹر کے لیے 1768کروڑ کی تخمینہ لاگت کے حساب سے 20 سڑک پروجیکٹوں کے لیے کام چل رہا ہے۔

وزارتوں، محکموں کی اسکیموں کے ذریعے شمال مشرقی ریاستوں میں سڑکوں کی تعمیر کی جاتی ہے، جس میں ایس اے آر ڈی پی۔ این ای اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی بھارت مالا پری یوجنا، وزارت برائے دیہی ترقی کی اسکیم، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا( پی ایم جی ایس وائی ) اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور این ای سی کی مختلف اسکیمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وزارت دفاع کے تحت شمال مشرقی خطے میں سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کے ذریعے بھی سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.