ETV Bharat / business

صنعتی پیداوار میں 1.9 فیصد کی کمی - مینوفیکچرنگ اور معدنیات

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ایک بیان میں یہ کہا تھاکہ وبا کے بعد آنے والے مہینوں کے لیے آئی آئی پی کے اعداد و شمار کا موازنہ اس سے پہلے کے اعدادوشمار سے کرنا مناسب نہیں۔

Industrial production contracts 1.9 pc in Nov

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 9:51 PM IST

مینوفیکچرنگ اور معدنیات کے شعبے کی کمزور کارکردگی کی وجہ سے ماہ نومبر میں صنعتی پیداوار میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.9 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے۔

قومی اعدادوشمار کے دفتر(این ایس او) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ نومبر کے دوران صنعتی پیداوار انڈیکس (آئی آئی پی) میں 77.63 فیصد وزن رکھنے والے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 1.7 فیصد کمی رہی۔

اس عرصے کے دوران کان کنی کے شعبے میں بھی 7.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ تاہم بجلی پیدا کرنے والے انڈیکس میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک برس قبل نومبر 2019 میں آئی آئی پی میں 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گذشتہ برس مارچ میں کوڈ 19 وبا کی وجہ سے صنعتی پیداوار میں 18.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ اگست 2020 تک مسلسل نفی رہی۔

جبکہ معاشی سرگرمیاں بحال ہونے کی وجہ سے ستمبر میں فیکٹری کی پیداوار میں 0.48 فیصد معمولی اضافہ درج کی گئی۔ جبکہ اکتوبر میں 3.6 فیصد اضافے درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت نے 25 مارچ 2020 کو ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس کی وجہ سے رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار( جی ڈی پی) کی شرح نمو منفی 23.9 فیصد درج کی گئی تھی۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ایک بیان میں یہ کہا ہےکہ وبا کے بعد آنے والے مہینوں کے لیے آئی آئی پی کے اعداد و شمار کا موازنہ اس سے پہلے کے اعدادوشمار سے کرنا مناسب نہیں ۔ تاہم مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نومبر 2019 میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.