انڈیگو نے 20 اگست سے کولکاتا اور ہانگ کانگ کے درمیان براہ راست کم قیمت کی فلائیٹ سروس کی شروعات کی تھی۔
خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں جون سے ہی چین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام بند ہے، جبکہ ریلوے لائن بھی جزوی طور پر متاثر رہی۔
واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں انسانی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہوئے کہا تھا کہ ہانگ کانگ کی پولیس کی طرف سے جمہوریت نوازوں کے مظاہروں کو روک نے کے طاقت کا غیرضروری استعمال کیا جا رہا ہے۔
چین ہانگ کانگ کو اپنا کا انتظامی علاقہ تصور کرتا ہے، اسی سبب بیجنگ حکام نے امریکا سمیت دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔
انڈیگو ائیر لائنس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں احتجاج کی وجہ سے بزنس پر اثر پڑا ہے، اس کی وجہ سے مسافروں کی قلت ہے چناں چہ 6 نومبر سے خدمات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایئر لائنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد جلد ہی انڈیگو کی خدمات بحال کردی جائے گی۔ جن لوگوں نے ٹکٹ لے رکھا ہے ان کے روپے واپس کردیے جائیں گے اور ائیر لائنس متبادل خدمات فراہم کرنے کو تیار ہے۔