ETV Bharat / business

سال 19۔2018 میں بے روزگاری کی شرح 5.8 فیصد رہی

نئی دہلی: سنہ 19۔2018 میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 5.8 فیصد رہی جبکہ اس سے گزشتہ برس یہ شرح 6.1 فیصد تھی۔

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:29 PM IST

India's unemployment rate fell from 6.1% to 5.8% in 2018-2019

حکومت نے جمعرات کے روز جاری جون 2018 سے جولائی 2019 تک روزگار کی ایک رپورٹ میں بتایا کہ سنہ 19۔2018 میں روزگار کے لائق افراد میں بے روزگاری کی شرح 5.8 فیصد رہی ہے۔ اسی طرح رپورٹنگ مدت میں کل آبادی کے تناسب میں 37.5 فیصد لوگ روزگار کی تلاش میں رہے۔ کل آبادی کے تناسب میں 35.3 فیصد لوگ روزگار کے متلاشی رہے ہیں۔

اس رپورٹ میں دیہی اور شہری علاقے کے روزگار کے مواقع کو شامل کیا گیا ہے اور روزگار اور بے روزگاری کے معیارات کو اپنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے سروے کے لیے قومی سطح پر 12 ہزار 800 دورےکیے گئے۔ ان میں 7024 سفر دیہی علاقوں اور 5776 سفر شہری علاقوں کے تھے۔ سروے میں کل ایک لاکھ ایک ہزار 579 کنبوں کو شامل کیا گیا۔ ان میں 55 ہزار 812 دیہی کنبے اور 45 ہزار 767 شہری کنبے تھے۔ سروے میں کل چار لاکھ 20 ہزار 757 لوگوں نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.