تہواری سیزن اور وبا سے نپٹنے کے لیے ٹیکہ کاری میں آئی تیزی کی بدولت معیشت کے پٹری پرواپس آنے کے ساتھ ہی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں بھی تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ رواں برس اکتوبر میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئی 55.9پر رہا ہے، جبکہ ستمبر 2021 میں یہ 53.7پر رہا تھا۔
مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کے پچاس سے زیادہ رہنے کو بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اس سے کم کو منفی سمجھا جاتا ہے۔ اس اضافہ کا اشارہ ہے کہ نئے آرڈر مل ر ہے ہیں اور مانگ بھی آرہی ہے۔ زیرجائزہ مہینے میں کمپنیوں نے اپنے ذخیرہ اور پیداوار دونوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ روزگار پر خطرہ برقرار ہے کیونکہ نئے روزگار کے کم مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
- مزید پڑھیں: مصنوعات کے بائیکاٹ سے چین کو 50 ہزار کروڑ کا تجارتی خسارہ: کیٹ
- کشمیر: گرم ملبوسات و جدید آلات کے باوجود کانگڑی کی اہمیت برقرار
مارکٹ ریسرچ کرنے والی کمپنی وارکلیج نے مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں آئی تیزی کی بدولت رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں اپنی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو 9.9فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
یو این آئی