ممبئی: ملک میں زر مبادلہ کا ذخیرہ 18 دسمبر کو ختم ہفتے میں 2.56 ارب ڈالر بڑھ کر اب تک ریکارڈ سطح 581.13 ارب ڈالر ہو گیا۔
اس سے پہلے گذشتہ ہفتے 77.80 کروڑ ڈالر کم ہو کر 578.57 ارب ڈالر پر تھا۔ اس سے گذشتہ چار دسمبر کو ختم ہفتے میں زر مبادلہ 4.53 ارب ڈالر بڑھ کر 579.35 ارب ڈالر کے ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 دسمبر کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخیرے کا سب بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 1.38 ارب ڈالر بڑھ کر 537.72 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس دوران سونے کا ذخیرہ ایک ارب ڈالر بڑھ کر 37.02 ارب ڈالر ہو گیا۔
زیر نظر ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 1.6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.78 ارب ڈالر اور اسپیشل ڈرائنگ رائٹ 12 لاکھ ڈالر بڑھ کر 1.51 ارب ڈالر درج کیا گیا۔
یو این آئی