ممبئی: ملک کے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل 10 ویں ہفتے اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ 608 ارب ڈالر سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت اس سلسلے میں دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 'گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم'
'دوسری لہر کی وجہ سے پیداوار میں دو لاکھ کروڑ روپے کا نقصان'
ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، 11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.07 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 608.08 ارب ڈالر ہوگئے۔ 04 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے شروع میں یہ 6.84 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 605.01 ارب ڈالر کی بلند ترین اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔
11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں روس کے زرمبادلہ کے ذخائر 0.40 بلین ڈالر کی گراوٹ سے 604.80 ارب ڈالر پر آگئے۔ اب بھارت اس معاملے میں، چین، جاپان اور سوئٹزرلینڈ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔
یوا ین آئی