ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 8.89 ارب ڈالر بڑھ کر اب تک کے ریکارڈ 642.45 ارب ڈالر کے پار ہو گئے جو کہ گذشتہ ہفتے 16.7 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 633.6 ارب ڈالر تھے۔
ریزرو بینک کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 3 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا عنصر، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 8.21 ارب ڈالر سے بڑھ کر 579.81 ارب ڈالر کے پار ہو گئے۔ اس دوران سونے کے ذخائر 64.20 کروڑ ڈالر بڑھ کر 38.08 ارب ڈالر ہوگئے۔
- مزید پڑھیں: دوسری سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح سات سے آٹھ فیصد رہنے کا تخمینہ
- رواں مالی برس میں شرح نمو 9.7 فیصد رہنے کی توقع
مذکورہ ہفتے کے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس 29 کروڑ ڈالر بڑھ کر 19.43 ارب ڈالر ہو گئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس محفوظ ذخائر 1.1کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.12 ارب ڈالر ہوگئے۔
یو این آئی