ETV Bharat / business

India's forex reserves: زرمبادلہ کے ذخائر76.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 640.11 بلین ڈالر

اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.09 بلین ڈالر کم ہو کر 575.48 بلین ڈالر رہ گئے۔

India's forex reserves decline $763 mn to $640.11 bn
India's forex reserves: زرمبادلہ کے ذخائر76.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 640.11 بلین ڈالر
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 2:53 AM IST

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے گر کر 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 76.3 ملین ڈالر کی کمی کے ساتھ 640.11 بلین ڈالر رہ گئے، جو کہ اس سے قبل 1.14 بلین ڈالر کم ہو کر 640.87 بلین ڈالر تھے۔

جمعہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.09 بلین ڈالر کم ہو کر 575.48 بلین ڈالر رہ گئے۔ تاہم اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 1.46 ارب ڈالر بڑھ کر 40.24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

وہیں زیر جائزہ ہفتہ میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 103 کروڑ ڈالر کی کمی سے 19.18 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر 2.7 کروڑ ڈالر کی کمی سے 5.20 بلین ڈالر رہ گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.