ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں پچھلے دوہفتے کی گراوٹ سے اوپر اٹھتے ہوئے 28.9 کروڑ ڈالر بڑھ کر 640.4 ارب ڈالر پر پہنچ گیا، جبکہ اس کے پچھلے ہفتے یہ 76.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 640.11 ارب ڈالر رہاتھا
ریزرو بینک کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 19 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرForex Exchange Reserves کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 22.5 ارب ڈالر بڑھ کر 575.71 ارب ڈالرپر پہنچ گیے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 15.2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 40.4 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
وہیں زیر جائزہ ہفتہ میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 7.4 کروڑ ڈالرکم ہوکر 19.11 ارب ڈالر رہ گیا۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزروفنڈ 1.3 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.19 ارب ڈالر پر آگیا۔
مزید پڑھیں:
- Share Market: شیئر بازار میں بڑی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے 7.35لاکھ کروڑ ڈوبے
- زرمبادلہ کے ذخائر 1.91 بلین ڈالر کا اضافہ
یواین آئی