ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پچھلے ہفتے کی کمی سے ابھر کر 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.91 بلین ڈالر بڑھ کر 642.02 بلین ڈالر ہو گئے۔
جمعہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.4 ارب ڈالر کے اضافے سے 578.5 ارب ڈالر ہو گئے۔ اس دوران سونے کے ذخائر 57.2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 39.01 بلین ڈالر پر پہنچ گئے۔
- مزید پڑھیں: ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کا اثر، پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
- ایس بی آئی کے مجموعی منافع میں 69 فیصد کا اضافہ
- ای پی ایف میں 8.5 فیصد سود ادا کرنے کی ہدایات جاری
وہیں زیر جائزہ ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس ( ایس ڈی آر) 1.7 کروڑ ڈالر کی کمی سے 19.3 ارب ڈالر رہ گئے۔ تاہم، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ 10 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.24 ارب ڈالر ہو گیا۔
یو این آئی