بھارت نے رواں مالی برس کے پہلے نو مہینوں (اپریل-دسمبر 2021) کے دوران دسمبر 2021 میں 37.29 ارب امریکی ڈالر مالیت کے سامان کی برآمد کرکے India's exports rise by 37% اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات کا ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
تجارت وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پیر کو میڈیا کو برآمدات کے ابتدائی اعداد و شمار کے بارے میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہاکہ' تمام چیلنجز کے باوجود رواں مالی برس میں ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 400 ڈالر کی برآمدات کے مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر ہیں۔'
دسمبر 2021 میں 37.29 ارب ڈالر کی برآمدات دسمبر 2020 میں 27.22 ارب ڈالر کی برآمدات سے 37 فیصد زیادہ ہیں اور دسمبر 2019 سے قبل کی 27.11 بلین ڈالر کے مقابلے37.55 فیصد زیادہ ہیں۔'
مسٹرگوئل نے بتایا کہ موجودہ مالی برس میں اپریل سے دسمبر 2021 کی مدت کے دوران تجارتی برآمدات 299.74 ارب ڈالر رہے، جو کہ گذشتہ مالی برس کی اسی مدت میں 201.37 ارب ڈالر کے مقابلے 48.85 فیصد اور اپریل-دسمبر 2016 کے 238.27 ارب ڈالر کے مقابلے 25.80 فیصد زیادہ ہے۔'
انہوں نے کہاکہ’پہلے نو مہینوں میں ایکسپورٹ سیکٹر کی کامیابیاں انتہائی اطمینان بخش اور حوصلہ افزا ہیں اور ہمیں مزید بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہیں'۔
مزی پڑھیں:
یو این آئی