فِچ ریٹنگ نے بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی فروخت مالی برس 22 میں مضبوط شرح نمو درج کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ مالی برس 2022 میں فارما کمپنیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا کیونکہ گذشتہ برس وبائی بیماری سے متاثر ہونے کے بعد فروخت معمول پر لوٹ آئی ہے۔
فِچ ریٹنگز نے کہا کہ "بیشتر فارما کمپنیوں نے مالی برس 2021 میں غیر مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس دوران صرف وبائی امراض سے متعلقہ زیادہ تر دوائیں فروخت ہوئی۔"
ریٹنگ ایجنسی کو امید ہے کہ سنگین طبی حالات کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائیوں کی فروخت مالی برس 22 میں جاری رہے گی۔'
مالی برس 21 میں ان زمروں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی تھی، کیونکہ سفر پر پابندی نافذ کیے جانے وجہ سے ڈاکٹروں نے دورے کم کردیے اور ہسپتال میں بھی کووڈ۔19 کو ترجیح دی گئی۔
بھارت سمیت دیگر مارکیٹوں میں، جہاں ویکسین کی تقسیم سست ہے، وہاں انفیکشن کا خطرہ برقرار ہے، لیکن دوسری لہر کے بعد صحت کی دیکھ بھال کا نظام مستحکم ہوا ہے، جس نے اس کے اثرات کو کم کیا ہے۔