ETV Bharat / business

بنگلہ دیشی بران چاول کے تیل کی درآمد میں اضافہ

بھارت چاول پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، لیکن یہ ملک بنگلہ دیش سے چاول کی چوکر کا تیل درآمد کرتا ہے۔

India,s rice bran oil imports from Bangladesh are set to double in 2020-21

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 6:29 PM IST

دراصل بنگلہ دیش بنیادی طور پر بھارت کے لیے چاول کی چوکر کا تیل تیار کرتا ہے کیونکہ یہاں سرسوں کے تیل کی زیادہ کھپت ہے۔ خوردنی تیل کی صنعت کے مطابق رواں مالی برس بنگلہ دیش سے چاول کی چوکر کے تیل کی درآمد گذشتہ برس کے مقابلے دو گنی ہوسکتی ہے'۔

خوردنی تیل انڈسٹری کی تنظیم ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کا اندازہ ہے کہ رواں مالی برس 2020-21 میں بنگلہ دیش سے چاول کی چوکر کے تیل کی درآمد تقریباً 1.5 لاکھ ٹن ہوسکتی ہے، جو گذشتہ برس سے دوگنا ہوگی۔ صنعت تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں برس اپریل سے اکتوبر کے دوران بنگلہ دیش سے 60،000 ٹن بران چاول کا تیل درآمد ہوچکا ہے۔

بنگلہ دیش سے بران رائس آئل کی درآمد میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چونکہ بنگلہ دیش جنوبی ایشین فری ٹریڈ ایریا (سافٹا) میں آتا ہے، اس لیے درآمد پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے۔ تاہم سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر بی وی مہتا کے مطابق خوردنی تیل میں ملاوٹ ایک بڑی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگے خوردنی تیل کے ساتھ سستے خوردنی تیل میں ملاوٹ کی وجہ سے ملک میں سستے تیل کی زیادہ درآمد ہوتی ہے۔

ڈاکٹر مہتا نے بتایا کہ اس سے پہلے چوکر کا تیل سرسوں کے تیل میں ملایا جاتا تھا، لیکن اب ملاوٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ملاوٹ روک دی گئی ہے، لیکن ملاوٹ ابھی بند نہیں ہوئی ہے جب کہ پہلے ملاوٹ کی اجازت نہیں تھی۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ خوردنی تیل میں ملاوٹ کو روکنا ضروری ہے۔

سنٹرل آرگنائزیشن فار آئل انڈسٹری اینڈ ٹریڈ (سی او او آئی ٹی) کے صدر لکشمی چند اگروال کا یہ بھی کہنا ہے کہ خوردنی تیل میں ملاوٹ کو روکنا چاہیے۔ اگروال نے بتایا کہ بران چاول کے تیل کی زیادہ تر ملاوٹ سرسوں کے تیل میں کی گئی تھی، لیکن اس پابندی کی وجہ سے چوکر چاول کے تیل کی کھپت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بران آئل چاول کی قیمت فی الحال 60 سے 90 روپے فی کلو ہے، جبکہ پامونل کی قیمت 100 روپے کلو کو پار کرچکی ہے۔ وہیں سرسوں کا تیل 125 روپے فی کلو ہے۔

اگروال نے کہا کہ بھارت خود چاولوں کا ایک بڑا پیداواری ہے اور بران چاول کے تیل کی بھی بہت پیداوار ہے۔

بران چاول کا تیل خوردنی تیل کے ساتھ ساتھ کاسمیٹکس، جوتا کریم، پالش سمیت دیگر مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.