انہوں نے کہا کہ' بھارت اب دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے، اور مرکزی حکومت کا قرض گھٹ کر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 48.7 فیصد پر آ گیا ہے۔ جو مارچ 2014 ء میں یہ 52.2 فیصد تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے ہفتہ کے روز سنہ 2020-21 کے لیے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2014-19ء کے دوران اوسط شرح نمو 7.4 فیصد سے زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران اوسط افراط زر 4.5 فیصد رہا۔ سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر میں متعدد فلاحی اسکیموں جیسے سستے گھروں، براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) اور آیوشمان بھارت کا تذکرہ کیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتے کے روز بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا ہدف لوگوں کو روزگار مہیا کرنا، کاروبار کو مستحکم کرنا اور اقلیتوں اور ایس سی ایس ٹی سے تعلق رکھنے والی تمام خواتین کی خواہشات کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بنیاد مضبوط ہے۔ حکومت نے 2014 سے 2019 کے دوران حکمرانی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ معیشت کی بنیاد مضبوط ہے، مہنگائی قابو میں ہے اور بینکوں کا بہی کھات صاف شفاف ہے۔ ہفتہ کو 2020-21 کے لیے بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی آمدنی اور خریداری کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2014-19ءکے دوران کاروبار کے کاموں میں بڑی تبدیلی لائیں ہیں۔ سامان اور خدمات ٹیکس کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ملک معاشی طور پر مربوط ہوگیا ہے۔